Categories: قومی

نائب صدرجمہوریہ ہند انتخاب: این ڈی اے امیدوارجگدیپ دھنکھڑ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کو نائب صدر کے انتخاب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی وزراء اور سینئر لیڈروں کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔دھنکھڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا سکریٹری اْتپل کمار سنگھ کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، بی جے پی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہفتہ کوبی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑکو نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد دھنکھڑ نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 6 اگست کو ہونی ہے۔ اندراج کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔ اپوزیشن نے کانگریس کی سینئر لیڈر مارگریٹ الوا کو دھنکھڑ کے خلاف اپنا امیدوار بنایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ الوا راجستھان کے سابق گورنر ہیں۔ وہیں دھنکھڑ راجستھان کے رہنے والے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں پیدا ہوئے جگدیپ دھنکھڑ نے اپنی اسکولی تعلیم چتور گڑھ سینک اسکول سے مکمل کی۔ فزکس میں بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے راجستھان سے ہی قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کی۔ وہ پہلی بار 1989 میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔ وہ جھنجھنو سے ہی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 1990 میں وہ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت بنے۔ 1993 میں اجمیر ضلع کی کشن گڑھ ودھان سبھا سے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ سال 2019 میں انہیں مغربی بنگال کا گورنر بنایا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago