Urdu News

ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے سے بڑھ کرکوئی چیز مذہبی نہیں : نائب صدر

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان جائیں گے

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج کہا کہ ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے سے بڑھ کر کوئی چیز مذہبی نہیں ہے. اور انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق سماج کی خدمت کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھگوان مہاویر ویکلانگ سہایتا سمیتی (بی ایم وی ایس ایس) . کے آٹھ افراد کی ایک ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو موقع پر مصنوعی اعضا. (جے پور فٹ) فٹمنٹ کیمپ قائم کرنے کے لیے شام جارہی ہے۔ یہ ٹیم شام کے شہر دمشق میں ایک کیمپ قائم کرے گی جس کے تحت آئندہ 42 دنوں میں معذور افراد کو 600 مصنوعی اعضا فراہم کیے جائیں گے۔

  1.jpgنائب صدر جمہوریہ آج اپراشٹرپتی نواس سے بھگوان مہاویر ویکلانگ سہایتا سمیتی (بی ایم وی ایس ایس) کی ٹیم کو موقع پر مصنوعی اعضا (جئے پور فٹ) فٹمنٹ کیمپ قائم کرنےکے لیے ہری جھنڈی دکھا کر شام روانہ کرتے ہوئے ۔

بی ایم وی ایس ایس کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا. کہ اس تنظیم نے جے پور فٹ کو دنیا بھر میں مقبول بنا کر. اور اپنی خدمات مفت فراہم کرکے بھارت کے اشتراک اور نگہداشت کے تہذیبی اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دیگر اقدامات کی طرح تازہ ترین کوششوں .سے بھی بھارت کے لیے زبردست خیرسگالی پیدا ہوگی۔

7.jpg

4.jpg

نائب صدر جمہوریہ آج اپراشٹرپتی نواس میں جئے پور فٹ کا استعمال کرنے والے بھگوان مہاویر ویکلانگ سہایتا سمیتی (بی ایم وی ایس ایس) کے مستفیدین سے گفت و شنید کرتے ہوئے۔

کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

جناب دھنکر نے ٹیم کو شام میں مشن شروع کرنے کی ہمت کے لیے مبارکباد دی. اور ان کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے بی ایم وی ایس ایس کی ٹیم کے ساتھ بھی گفت و شنید کی . جس کی قیادت اس کے بانی جناب ڈی آر مہتا اور جے پور فٹ کا استعمال کرتے ہوئے. اس کے کچھ استفادہ کنندگان کر رہے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے. 2017 میں فلپائن میں بی ایم وی ایس ایس کے ایسے ہی ایک مرکز کا دورہ کیا تھا. اور سابق نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 2019 میں ویتنام کے ہنوئی میں بی ایم وی ایس ایس کے فٹمنٹ کیمپ کا افتتاح کیا تھا.

Recommended