Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر مشترکہ طور پر ، 15ستمبر کو سنسد ٹی وی کا آغازکریں گے

نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر

 نئی دہلی 14 ستمبر2021: نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے صدر نشیں  جناب وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا  15 ستمبر 2021  کو شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس  انیکسی  کے  مین کمیٹی روم میں ،مشترکہ طور پر سنسد ٹی وی کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح  کی یہ تاریخ ،جمہوریت کے بین الاقوامی دن  کے موقع  پر ہے۔

سنسد ٹی وی کے بارے میں 

فروری  2021 میں  ،  لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور  سنسد ٹی وی کے سی ای او   کی تقرری مارچ  2021  میں کی گئی ۔

سنسد ٹی وی کے پروگرامنگ میں  بنیادی طور پر چار زمرے ہوں گے – پارلیمان  اور جمہوری اداروں کی کارروائی   ،  حکمرانی اور اسکیموں / پالیسیوں کے نفاذ ، تاریخ اور ہندوستانی ثقافت اور عصری نوعیت کے  معاملات  /مفادات / تشویش کے معاملات شامل ہیں۔

Recommended