Urdu News

خواتین کےخلاف تشددکومذہب کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے: گری راج سنگھ

نئی دہلی ، 26 نومبر (انڈیا نیریٹو)

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی تشدد کو مذہب کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے اور بغیر کسی تعصب کے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔

گری راج سنگھ نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی’کرائم ان انڈیا 2021‘ رپورٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 کے دوران ہندوستان میں عصمت دری کے 31,677 کیس درج کیے گئے۔ اوسطاً ان میں سے 86 روزانہ کی بنیاد پردرج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہر گھنٹے میں خواتین کے خلاف جرائم کے تقریباً 49 مقدمات درج ہوئے۔ 2020 میں عصمت دری کے واقعات کی تعداد 28,046 تھی جب کہ 2019 میں یہ 32,033 تھی۔سنگھ نئی دہلی میں دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن کی ’جنسی بنیاد پر امتیاز کے خلاف کمیونٹی کی قیادت میں قومی مہم‘ کے آغاز کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

25 نومبر سے 23 دسمبر 2022 تک ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’جنسی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ‘ کے موضوع کے ساتھ ’نئی چیتنا-پہل بدلاو¿ کی‘کے عنوان سے ایک ماہ طویل مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

Recommended