جدید ہتھیاروں سے لیس مشتبہ عسکریت پسندوں نے خمینلوک علاقے کے دیہی باشندوں کا محاصرہ کر کیا حملہ
منی پور کے خمین لوک علاقے کے ایک گاوں میں ہوئے تازہ تشدد میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
حکام نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے کل رات ایک بجے کے قریب امپھال مشرقی ضلع اور کانگپوکپی ضلع کی سرحد سے متصل خمینلوک علاقے کے کوکی گاوں کو گھیر لیا اور حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ علاقہ میتئی کے زیر اثر امپھال مشرقی ضلع اور قبائلی اکثریتی کانگپوکپی ضلع سے متصل ہے۔ دریں اثنا، ضلع حکام نے امپھال مشرقی ضلع اور امپھال مغربی ضلع میں کرفیو میں نرمی کے اوقات کو صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کم کر دیا ہے۔ منی پور کے 16 میں سے 11 اضلاع میں کرفیو نافذ رہا جبکہ ریاست کے پورے شمال مشرق میں انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے کئی لوگوں کو علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے جسموں پر نشانات تھے اور کئی کو گولیوں کے زخم تھے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیز دھار ہتھیاروں سے قریبی حملہ بھی کیا گیا۔
ریاست میں امن کی بحالی کی کوششوں کے درمیان یہ واقعہ ایک بڑے دھچکے کے طور پر آیا ہے۔غور طلب ہے کہ میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان نسلی تنازعہ کی وجہ سے حالات ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کشیدہ ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…