Categories: قومی

اکالی دل اور کانگریس کارکنوں کے درمیان پرتشدد تصادم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جلال آباد (پنجاب) ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ضلع فاضلکا کے شہر جلال آباد میں آج اکالی دل اور کانگریس کارکنوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ تصادم میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تحصیل آفس ، جلال آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران پیش آیا ، جہاں سکھبیر سنگھ بادل بھی ان کے حمایتی امیدوار کے ہمراہ تھے۔ یہیں پر کانگریس اور اکالی دل کے کارکنوں کے مابین تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں پتھراو اور فائرنگ ہوئی۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس نے پچھلے دروازے سے ہی سکھبیر سنگھ بادل کو تحصیل دفتر میں داخل کیا تھا۔ جب تصادم اور پتھراو ہوا تو سکھبیر بادل وہاں موجود تھے۔ اس پتھراو میں سکھبیر بادل کی گاڑی اور ان کے قافلے کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کارکن بھی زخمی ہوگئے۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اطلاع ملنے پر فاضلکا ایس ایس پی ہردیپ سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اکالی دل کا الزام ہے کہ سکھبیر اور اکالی کارکنوں پر جلال آباد کے کانگریس ممبر اسمبلی کے بیٹے رویندر اولا کی قیادت میں شرپسندوں نے منظم طریقے سے حملہ کیا۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago