قومی

نائب صدر کا کہنا ہے کہ کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کے لیے، ہمیں اپنے ملک میں ایک ثقافت کو فروغ دینا چاہیے

ہمیں اپنے سائنسدانوں اور صحت کے جنگجوؤں پر فخر کرنا چاہیے، اپنی اختراعات کی ستائش کرنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا چاہیے- نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر کا کہنا ہے کہ کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کے لیے، ہمیں اپنے ملک میں ایک ثقافت کو فروغ دینا چاہیے

ہر شہری کو چاہیے کہ وہ دن کا ایک گھنٹہ اپنی صحت کے لیے وقف کرے، کیونکہ صحت مند افراد ہی ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کی کلید ہیں۔ اس بات کا اظہار نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج وگیان بھون میں عالمی یوم ہوموپیتھی پر سائنسی کنونشن کے افتتاح کے دوران کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ دو صدیوں پر محیط اپنی مالا مال تاریخ کے ساتھ، ہوموپیتھی،ہمارے ملک میں پرورش پا رہی ہے اور حالیہ برسوں میں ہمارے صحت کے وسائل کے لیے ایک اہم عنصر بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہومیوپیتھی کا تعلق فطرت سے ہے، اور عالمی ادارہ صحت نے اسے دنیا میں ادویات کا دوسرا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا نظام تسلیم کیا ہے‘‘۔

جناب دھنکھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کی دیکھ بھال، کسی فرد کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی بہبود کے ساتھ ساتھ ایک کمیونٹی کے سماجی اور اقتصادی ماحول کو شامل کرنے کے لیے طبی علاج سے بالاتر ہے۔ انہوں نے آج کے معاشرے میں پائے جانے والے تناؤ میں اضافہ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جو اکثر مسابقت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمیں دباؤ اور تناؤ کو ختم کرنے کے لیے ایک ثقافت کو فروغ دینا چاہیے”۔

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ ہندوستان کے دورے پر آنے والا کوئی بھی غیر ملکی معزز شخصیت یا غیر ملکی شہری، کبھی بھی اپنی ہی قوم کی مذمت یا تنقید کرتے ہوئے نہیں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں اور صحت کے جنگجوؤں پر فخر کرنا چاہیے، اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا چاہیے اور دوسری قوموں کا دورہ کرتے وقت، ملک کو سیاسی عقائد سے بالاتر رکھنا چاہیے۔

اس ایک روزہ سائنسی کنونشن کا انعقاد، وزارت آیوش کے تحت ہومیوپیتھی کی تحقیق کے لئے مرکزی کونسل کی جانب سے، عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر کیا گیا۔ کنونشن کا موضوع تھا ’’ہومیو پریوار – سروجن سوستھیا، ایک صحت، ایک خاندان‘‘۔

اس موقع پر موجود معززین میں، آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، آیوش اور خواتین و اطفال کی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر منوج راجوریا، وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا بھی موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago