تعلیم

کونسل اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والا بنا پی سی ایس،یوٹا نے دی مبارکباد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

کونسل اسکولوں کے بارے میں کوئی چاہے کچھ بھی کہے،لیکن کامیابی کے نتائج سے سماج کو اسکولوں کا حقیقی اندازہ کہیں نہ کہیں مل جاتا ہے۔ان کونسل اسکولوں کے تئیں سماج کی سوچ کچھ بھی ہو، لیکن کسن داس پور گاؤں کے اسکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے موضع قضیہ پور کے رہائشی راج کمار نے ثابت کر دیا ہے۔
اس کامیابی پر اسی کونسل اسکول کے اساتذہ اور یوٹا کے ضلع صدر آشوتوش کمار کی قیادت میں راج کمار سے ملاقات کی اور ان کی پرائمری تعلیم کی یاد تازہ کی۔واضح رہے کہ راجکمار کے والد بھی ایک سرکاری ملازم ہیں جو کونسل کے ایک اسکول میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

راجکمار کو یہ کامیابی تیسری بار مینز اور پہلے ہی انٹرویو میں ملی۔اس نے اپنا انٹرمیڈیٹ امتحان مہارانی لکشمی بائی انٹر کالج بارہ بنکی سے مکمل کیا اور کرسچن کالج لکھنؤ سے گریجویشن کیا۔پی سی ایس میں منتخب ہونے کے بعد، وہ ضلع دیویانگجن امپاورمنٹ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

 مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پر پہنچنے والے اساتذہ میں یوٹاہ بلاک سرولی غوث پور کے وزیر منیش بیسوار،سینئر نائب صدر پرمود یادو،جونیئر یونین صدر رامانند،وزیر انیل کمار،چندن شکلا،راکیش یادو،راکیش کمار،شریکانت ورما سمیت درجنوں اساتذہ موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago