Categories: قومی

کالا کوٹ پہن لینے سے آپ کی زندگی بہت الگ اور قیمتی نہیں ہوجاتی: سپریم کورٹ

نئی دہلی ، 14 ستمبر

’’اگر آپ نے کالا کوٹ پہنا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کی زندگی زیادہ قیمتی ہے‘‘۔ یہ اہم تبصرہ سپریم کورٹ نے منگل کے روز 60 سال کی عمر سے پہلے کورونا یا دیگر وجوہات کی وجہ سے فوت ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ہیما کوہلی کی ایک ڈویژن بنچ نے ایڈوکیٹ پردیپ کمار یادو کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور کہا کہ یہ پٹیشن ’مفاد عامہ کی عرضی‘ نہیں بلکہ ’پبلی سٹی انسٹریسٹ لٹیگیشن‘ ہے۔

جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وکلاء اپنی برادری کو ایکس گریشیا ادائیگی کے لیے پٹیشن دائر کرتے ہیں اور جج اسے کرلیں گے۔

انہوں نے کہا ’’بے شمار لوگ مر جاتے ہیں اور آپ اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے۔ اگر آپ کالا کوٹ پہنے ہوئے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے‘‘۔

عدالت کے موقف کو سمجھتے ہوئے ، درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی ، لیکن جسٹس چندرچوڑ نے اس کی اجازت نہیں دی اور درخواست کو خارج کر دیا ، یہ بھی کہا کہ درخواست میں ایک بھی بنیاد متعلقہ نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔بنچ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو امداد ی رقم سے متعلق اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago