Categories: بھارت درشن

ایئر انڈیا کی بولی میں دھاندلی ، عدالت سے رجوع کروں گا: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی ، 14 ستمبر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کو فروخت کرنے کے لیے جاری بولی کے عمل میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

مسٹر سوامی نےیو این آئی سے بات چیت میں ایئرلائن کے لیے مالی بولی جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ (15 ستمبر) سے کچھ دن پہلے بولی کے عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے شدید مالی بحران کا شکار ایئر انڈیا میں 100 فیصد حصص فروخت کرنے کے لیے گزشتہ برس ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ای او آئی) کو مدعو کیے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ ٹاٹا گروپ، اسپایس جیٹ کے پروموٹر اجے سنگھ کے ساتھ دو بولی لگانے والوں میں سے ایک ہے ، حالانکہ اس کی نہ تو کبھی باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نہ ہی اس کی شرکت سے انکار کیا گیا۔ حکومت نے بھی ایئر انڈیا کے اہل بولی دہندگان پر خاموشی اختیار کی ہے اور سخت رازداری کو برقرار رکھا ہے۔

مسٹر سوامی نے کہا ’’یہ بولی پہلے ہی غیر قانونی ہے۔ کم از کم ضرورت دو بولی دہندگان کی ہے اور اسپائس جیٹ دراصل ایک بولی دہندہ نہیں ہے ، لہذا یہ ایک دھوکہ ہے۔ اسپائس جیٹ بڑے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ وہ کوئی دیگر ایئرلائن چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، یہاں تک کہ ایئر انڈیا کے ساتھ انضمام والی ایئر لائن بھی نہیں۔ اس طرح ، اس بولی کے عمل کی کوئی بنیاد نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ٹاٹا اہل نہیں ہے۔وہ پہلے ہی ایئر ایشیا (انڈیا) کیس میں مشکل میں ہیں اور ایک عدالتی کیس بھی چل رہا ہے۔ میں یہ پہلے ہی سول ایوی ایشن کی وزارت کو تحریری طور پر بتا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں’یقینی طور پر’‘‘ عدالت لا رخ کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago