Categories: قومی

مغربی بنگال کے کسانوں کو پی ایم کسان سمان نیدھی کی پہلی قسط ملی: وزیر اعظم

مغربی بنگال کے کسانوں کو پی ایم کسان سمان نیدھی کی پہلی قسط ملی: وزیر اعظم

نئی دہلی ، 14 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پی ایم کسان سمان ندھی کی آٹھویں قسط کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے کسانوں کو پہلی بار اس سہولت کا فائدہ ملنا شروع ہوا ہے۔مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کاشتکاروں سے خصوصی طور پر مغربی بنگال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے کسانوں کو پہلی بار پی ایم کسان سمان نیدھی کی سہولت کا فائدہ ملنا شروع ہوا ہے۔ آج ، پہلی قسط بنگال کے لاکھوں کسانوں تک پہنچ چکی ہے۔ جیسے جیسے مرکزی حکومت کو ریاست کے کسانوں کے نام موصول ہوں گے ، مستفید کسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

حال ہی میں ختم ہونے والی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ، مرکزی حکومت اور بی جے پی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر کاشتکاروں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا۔ دراصل ، ممتا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر کاسمان نیدھی کا فائدہ کسانوں کو دیا جائے تو اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔ تاہم ، آج انتخابی نتائج آنے کے بعد ، وزیر اعظم کسانسمان نیدھی کی پہلی قسط مغربی بنگال کے کسانوں کو پہنچی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج اکشھا تریتیا کا مقدس تہوار ہے ، اب یہ زراعت کے نئے سال کے آغاز کا وقت ہے اور آج صرف 19 ہزار کروڑ روپئے براہ راست کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں منتقل ہوئے ہیں۔ اس سے تقریبا 10 کروڑ کسان مستفید ہوں گے۔

کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم بہت مشکل وقت میں یہ گفتگوکر رہے ہیں۔ اس کورونا دور میں بھی ، ملک کے کسانوں نے ہمارے زراعت کے شعبے میں اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اناج کی ریکارڈ پیداوار کی ہے ۔

مودی نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک ملک کے 11 کروڑ کسانوں تک تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار کروڑ روپے پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ صرف کورونا مدت میں ہی پہنچے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago