Categories: قومی

مغربی بنگال: فیصلہ کی گھڑی آگئی

مغربی بنگال: فیصلہ کی گھڑی آگئی

کولکاتہ ، 02 مئی (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیدواروں کی دل کی دھڑکن بھی اتار چڑھاو کا شکارہوگئی ہے۔

ریاست کے 294 پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کا آغاز ہوگیاہے اور متعدد مراحل میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ گنتی سے پہلے ایگزٹ پول میں ، متعدد سروے ایجنسیوں نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا ، جبکہ کچھ ایجنسیوں نے ممتا بنرجی کی واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔

ووٹوں کی گنتی سے قبل دونوں جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔ سنیچر کی رات سے ہی تمام جماعتوں کے گنتی ایجنٹوں کو گنتی کے مراکز میں لے جایا گیا ہے۔ امیدواروں کو داخلے کی بھی اجازت ہے بشرط کہ وہ گنتی کے مرکز میں جانے سے پہلے سیکیورٹی سے باہر تعینات اہلکاروں کو کووڈ 19 کی منفی رپورٹ دکھائیں۔ اس کے علاوہ ، جن لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں ان کو بھی دستاویزات ظاہر کرنے پر انٹری ملے گی۔

آسام اسمبلی الیکشن: 946 امیدواروں کی قسمت کھل جائے گی

آسام میں تین مراحل میں 126 اسمبلی حلقوں کے لیے پولنگ کے نتائج اتوار کو چند گھنٹوں کے اندر سامنے آنے جارہے ہیں۔ سختی سے کورونا پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹوں کی گنتی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس انتخابات میں امیدواروں کی تعداد 2016 کے مقابلے میں کم ہے۔ 2021 میں کل 946 امیدوار میدان میں ہیں ، جن میں 872 مرد اور 74 خواتین امیدوار تھے۔ جب کہ ، 2016 میں ، 1064 امیدوار تھے۔ یہاں 973 مرد اور 91 خواتین امیدوار تھے۔

ووٹرز کی کل تعداد 1 کروڑ، 18 لاکھ، 23ہزار ، 286 مرد ، 1 کروڑ، 15 لاکھ، 50ہزار ، 403 خواتین اور398 دیگرہے۔ الیکشن کمیشن نے 33530 پولنگ اسٹیشن قائم کیے تھے۔

کورونا کی وبا کے پیش نظر ، صبح 08 بجے سے ریاست کے 331 گنتی ہالوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ جس میں سے 279 ای وی ایم گنتی ہال اور 52 پوسٹ بیلٹ گنتی ہال بنائے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago