قومی

تبدیلی مذہب قانون پر مہاراشٹر میں کیا بولے یوپی کے وزیر اعلیٰ؟جانئے اس رپورٹ میں

ملک جاگ گیا ہے، غیر قانونی تبدیلی مذہب کا مقصد کبھی کامیاب نہیں ہوگا: آدتیہ ناتھ

 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں منعقدہ آل انڈیا ہندو گور، بنجارہ اور لبانا برادری کے چھ روزہ کمبھ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو سناتن دھرم پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔

قدیم ترین یہ مذہب دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سناتن دھرم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا مطلب انسانیت کے ساتھ چھیڑچھاڑ ہے۔ جو لوگ غیر قانونی تبدیلی مذہب  کے ناپاک ارادے سے ہندوستان کے اندر کام کرنا چاہتے ہیں، ان کا یہ ارادہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ ملک اب جاگ چکا ہے۔

کمبھ میں آئے تقریباً 50 ہزار لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنجارہ کمبھ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ مادر ہند کی حفاظت کے لیے کام کرے گا، اس کے سنتوں، باباؤں اور انقلابیوں کے عزم کو مذہبی بیداری کے ذریعے کامیابی کے عروج پر لے جائے گا۔

ہم سب کو سناتن دھرم پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے ہندوستان میں جنم لیا جو دنیا کو انسانیت کا راستہ دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم سب کو دنیا کے قدیم ترین مذہب میں پیدا ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے جو دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سناتن دھرم کا مطلب ہے انسانی مذہب۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago