ملک جاگ گیا ہے، غیر قانونی تبدیلی مذہب کا مقصد کبھی کامیاب نہیں ہوگا: آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں منعقدہ آل انڈیا ہندو گور، بنجارہ اور لبانا برادری کے چھ روزہ کمبھ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو سناتن دھرم پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔
قدیم ترین یہ مذہب دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سناتن دھرم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا مطلب انسانیت کے ساتھ چھیڑچھاڑ ہے۔ جو لوگ غیر قانونی تبدیلی مذہب کے ناپاک ارادے سے ہندوستان کے اندر کام کرنا چاہتے ہیں، ان کا یہ ارادہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ ملک اب جاگ چکا ہے۔
کمبھ میں آئے تقریباً 50 ہزار لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنجارہ کمبھ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ مادر ہند کی حفاظت کے لیے کام کرے گا، اس کے سنتوں، باباؤں اور انقلابیوں کے عزم کو مذہبی بیداری کے ذریعے کامیابی کے عروج پر لے جائے گا۔
ہم سب کو سناتن دھرم پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے ہندوستان میں جنم لیا جو دنیا کو انسانیت کا راستہ دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم سب کو دنیا کے قدیم ترین مذہب میں پیدا ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے جو دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سناتن دھرم کا مطلب ہے انسانی مذہب۔