Categories: قومی

اے بی جی شپ یارڈ گھوٹالہ کیا ہے؟ اے بی جی شپ یارڈ سب سے بڑا گھوٹالہ تو نہیں؟

اے بی جی شپ یارڈ گھوٹالے کو بینکوں نے تھوڑے ہی عرصے میں پکڑ لیا: وزیر خزانہ

ڈیجیٹل کرنسی پر حتمی فیصلہ آر بی آئی سے مشاورت کے بعد

گورنر شکتی کانت داس نے کہا، مہنگائی اب نیچے کی طرف کھسک گئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اے بی جی شپ یارڈ جیسے گھوٹالوں کو پکڑنے میں بینکوں کو اوسطاً ساڑھے چار سال لگتے ہیں، لیکن بینکوں نے اسے اوسط سے بھی کم وقت میں پکڑا ہے۔ اب اس معاملے پر کارروائی چل رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دور میں اے بی جی کا کھاتہ این پی اے ہوا تھا۔

وزیر خزانہ نے یہ بات پیر کے روز  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد یہاں آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر آر بی آئی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ ریزرو بینک اور حکومت ڈیجیٹل کرنسی پر ایک ساتھ ہیں۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ غور و خوض کے بعد کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے یکم فروری کو اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ ریزرو بینک نئے مالی سال 2022-23 میں ڈیجیٹل روپیہ یا ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) جاری کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یکم اپریل سے دیگر ڈیجیٹل اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع پر 30 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا رجحان اب نیچے کی طرف ہے۔حالانکہ اس کے ساتھ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا خطرہ جڑاہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر بی آئی قیمتوں میں اضافے اور اقتصادی ترقی کے درمیان مناسب توازن برقرار رکھے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago