قومی

اعظم خان کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں کس نے کیا چیلنج؟

سپریم کورٹ نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی یوپی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے 9 نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے یوپی حکومت کی طرف سے پیش وکیل گریما پرساد سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی ہدایات لے کر آئیں۔ عدالت نے گریما پرساد سے کہا کہ آپ اعظم خان کو سانس لینے کا تو وقت دیجئے۔ جلدبازی کیا ہے۔ اس پر گریما پرساد نے ایک فیصلے کا حوالہ دیا تب عدالت نے کہا کہ عدالت جانے کے لیے کم از کم مناسب وقت تودیا ہی جانا چاہیے۔ وہ قصور وار قرار دیئے جاتے ہیں اور اگلے ہی دن  سیٹ خالی قرار دے دی جاتی ہے۔ کیا آپ تمام ممبران کے ساتھ ایسا ہی کریں گے؟۔

اعظم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل پی چدمبرم نے کہا کہ اس سیٹ کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے اگلے ہی دن خالی قرار دیا گیا تھا اور ضمنی انتخابات کی تاریخ 10 نومبر کو طے کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ 27 اکتوبر کو اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں رام پور کی ٹرائل کورٹ نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے اگلے ہی دن اعظم کو نااہل قرار دے کر سیٹ خالی قرار دے دی گئی۔ اس کے بعد ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان 10 نومبر 2022 کو کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago