بھارت درشن

گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ” نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے مقدس موقع پر، میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں بالخصوص سکھ برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔“

اس پر مسرت موقع پر آئیے ہم ان کی تعلیمات کو اپنائیں اور انسانیت کی بھلائی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔

گرو نانک دیو جی نے ’ایک اومکار‘ کا پیغام پھیلایا. جس کا مطلب ہے کہ خدا ایک ہے اور ہر جگہ موجود ہے۔ انھوں نے ہمیں محبت، اتحاد اور بھائی چارے پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ ہمیں ”جپ جی صاحب“ کی تعلیمات سے سچائی، قربانی. اور اخلاقیات جیسی ابدی اقدار کو اپنانا چاہیے۔ ’کرت کرو‘ اور ’وند چھاکو‘ کے پیغامات ہمیں ایمانداری کے ساتھ جینے. اور دستیاب وسائل کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ گرو  جی نے عاجزی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام بھی دیا۔ ان کی تعلیمات امن اور خوشحالی کی طرف ہماری رہنمائی کریں گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے  جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-’’میں اپنے ملک کے لوگوں اور بیرون ملک رہنے والوں کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اپنی دلی مبارکباد. اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ہمارے ملک کو گرو نانک دیو جی جیسی عظیم شخصیات سے روحانی. اور اخلاقی رہنمائی حاصل ہوئی ہے، جنہوں نے بنی نوع انسان کے موروثی اتحاد کو فروغ دیا. جو سچائی، رحم دلی اور راستبازی کی آفاقی خوبیوں سے جڑا ہوا ہے۔

گرو جی  کا ابدی پیغام ایک رحم دل، ہمدرد اور پرامن دنیا بنانے کے راستے پر ہماری رہنمائی کرے‘‘۔

ہندوستان نے گرو نانک دیو جی جیسے پیشواؤں. اور گرووں کی دانشمندانہ حکمت کے ساتھ وشوا گرو کا قابل احترام اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے ہمیں ایک ہمدرد نیک زندگی اور سبھی کی شمولیت والے معاشرے کا راستہ دکھایا۔ ان کے شبد اور ساکھیوں کا خزانہ، پوری نوع انسانی کا لازوال روحانی ورثہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago