Urdu News

حکومتی مداخلت کے بعد ٹماٹر کی تھوک قیمت میں کمی

حکومتی مداخلت کے بعد ٹماٹر کی تھوک قیمت میں کمی

حکومتی مداخلت کے بعد ٹماٹر کی تھوک قیمت میں کمی

حکومت آج سے ٹماٹر 80 روپے فی کلو گرام فروخت کرے گی

حکومت کی مداخلتکی وجہ سے ٹماٹر کی تھوک قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ ملک کے کئی مقامات پر جہاں قیمتیں غیر معمولی حد تک بلند تھیں، اسے 90 روپے فی کلو  گرام کی رعایتی شرح پر فروخت کیا گیا ہے ۔

ملک کے 500 سے زیادہ مقامات سے صورتحال کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد، اسے آج اتوار 16 جولائی 2023 سے اسّی روپے (80) روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیفڈ اور این سی سی ایف کے ذریعہ آج  دہلی، نوئیڈا، لکھنؤ، کانپور، وارانسی، پٹنہ، مظفر پور اورآرہ  سمیت کئی  مقامات پر فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کل سے اس طرح کے دیگر مقامات پر موجودہ مارکیٹ کی قیمتوں کے لحاظ سے مزید شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

حکومت ہند صارفین کو راحت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended