قومی

فوج نے پاکستان اور چین کی سرحد پر نگرانی کے لیے کیوں نصب کیا ریڈار؟

  بلندیوں پر تعینات فوجیوں سے مواصلاتی نظام کی اسکیننگ میں بہتری آئے گی

  نئی دہلی، 06 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی فوج نے پاکستان اور چین کی سرحدوں کے پہاڑی علاقوں میں بیٹل فیلڈ سرویلانس ریڈار-شارٹ رینج (بی ایف ایس آر ۔ایس آر) کو تعینات کیا ہے۔ اس سے اونچائی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ ساتھ اونچی رکاوٹوں والے جنگل کے ساتھ ساتھ بڑی عمارتوں والے شہری ماحول میں مواصلاتی نظام کی اسکیننگ کو بہتر بنایا جائے گا۔

 ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے تمام  موسم میں دشمن سے تحفظ کے لئے انتہائی جدید ،ہلکا،  مین پورٹیبل بیٹری سے چلنے والا الیکٹرانک شارٹ رینج جنگی میدان کی نگرانی کے ریڈاربی ایف ایس آر۔ایس آر تیار کیا ہے۔

یہ ریڈار متعدد اہداف کو بیک وقت اسکین کرتے ہوئے ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ریڈار حرکت پذیر اہداف کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور درجہ بندی کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 ریڈار کسی بھی ہلکی گاڑی پر لگایا جا سکتا ہے۔ فوج کے علاوہ یہ نیم فوجی دستوں کے لیے بھی ایک ممکنہ سینسر ہے۔ بی ایف ایس آر کو ہندوستانی سرحدی علاقوں بالخصوص جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کو روکنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ  700 میٹر کے فاصلے پر رینگتے ہوئے آدمی، 3 کلومیٹر کے فاصلے پر چلنے والے آدمی،   7 کلومیٹر کے فاصلے پر  گروپ پلاٹون، 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ایل ایس وی جبکہ   14 کلومیٹر کے فاصلے پر  بھاری گاڑی کا پتہ لگا سکتا ہے ۔  اس وقت بھارتی فوج ان میں سے 1100 سے زیادہ ریڈار استعمال کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago