پانچ دن ہوا غور وخوض،اختتام پر وزیر اعظم پرچنڈ نے عشائیہ کا اہتمام کیا
کٹھمنڈو، 06 فروری ( انڈیا نیرٹیو)
نیپال میں کمیونسٹ حکومت کے قیام کے بعد نہ صرف چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دنیا بھر کے کمیونسٹ ممالک کے نمائندوں کی انٹرنیشنل پیپلز اسمبلی بھی یہاں خفیہ طور پر منعقد ہوئی ۔ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں یکم سے 5 فروری تک منعقدہ نیپال کی حکمران نیپال کمیونسٹ پارٹی ماوسٹ سینٹر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی ۔
اس کانفرنس میں چین، کیوبا، وینزویلا، برازیل، گھانا، جنوبی افریقہ، مراکش، بنگلہ دیش، اٹلی، اسپین سمیت بعض دیگر ممالک کی کمیونسٹ پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ کانفرنس کے اختتام پر، نیپال کے وزیر اعظم اور ماوسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ بالوواٹار میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کی تمام بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں وہ کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔اس تناظر میں نیپال دنیا کی کمیونسٹ طاقتوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کا مسلح انقلاب اور امن عمل دنیا کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے مطابق نیپال کے آئین میں ترمیم کمیونسٹ تحریک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…