Urdu News

آر بی آئی کی طرف سے 2000 روپئے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی واپسی

آر بی آئی کی طرف سے 2000 روپئے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی واپسی

10 نومبر ، 2016 ء کو ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) ایکٹ، 1934 کی دفعہ  24(1) کے تحت 2000  روپئے کی مالیت والے  بینک نوٹ متعارف کرائے گئے تھے تاکہ 500  اور 1000 روپئے والے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد معیشت کے لیے ضروری کرنسی کو تیزی سے فراہم کیا جائے ۔ یہ بات آج خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔

آر بی آئی  کی طرف سے 2000 روپئے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی واپسی

وزیر موصوف نے کہا کہ آر بی آئی کی 19 مئی ، 2023 ء کی ایک پریس ریلیز (https://www.rbi.org.in/Scripts/BS_PressReleaseDisplay.aspx?prid=55707) کے ذریعے آر بی آئی  نے بتایا  کہ 2000  روپئے کی قدر والے 89 فی صد  نوٹ مارچ ، 2017 ء سے پہلے جاری کیے گئے تھے اور اب ان نوٹوں کی کارکردگی کا 4-5 سال کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے  ۔  آر بی آئی کے ذریعہ پورے بھارت میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 2000 روپئے کی قدر والے بینک نوٹ لین دین کے لیے اب پسندیدہ نہیں ہیں  ۔

اس کے علاوہ ، وزیر موصوف نے کہا کہ  دیگر مالیت کے بینک نوٹوں کا ذخیرہ عوام کی کرنسی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ مذکورہ بالا کو دیکھتے ہوئے اور آر بی آئی  کی “صاف نوٹوں کی پالیسی” کی پیروی میں، آر بی آئی  نے 2000  روپئے کی قدر والے بینک نوٹوں کو گردش سے واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recommended