قومی

سردار پٹیل نہ ہوتے تو باوقار ہندوستان کا وجود بھی نہ ہوتا: امیت شاہ

نئی دہلی، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر منائے جانے والے ‘راشٹریہ ایکتا دیوس’ کے موقع پر منعقد ‘رن فار یونٹی’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور سب کو قومی اتحاد کا حلف دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر پٹیل نہ ہوتے تو ایک قابل ہندوستان بھی نہ ہوتا۔

یہاں میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ‘یونٹی فار رن’ کو جھنڈی دکھانے سے پہلے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ سردار صاحب نے اپنی ہنر مند سیاسی قابلیت کے ساتھ 500 سے زیادہ شاہی ریاستوں کو متحد کرکے ایک ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پٹیل نہ ہوتے تو آج کا عظیم، پرعزم اور طاقتور ہندوستان بھی نہ ہوتا۔

شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک غلامی کی تمام نشانیوں سے آزاد، خوشحال، مضبوط اور محفوظ ہندوستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سردار پٹیل پورے ملک کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں، کئی سالوں سے انھیں بھلانے کی کوششوں کے باوجود سردار کی شخصیت نے انھیں امر  بنائے رکھا ہے۔

اس موقع پر رن  فار یونٹی میں شریک لوگوں سے حلف لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر سردار صاحب کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

قبل ازیں شاہ نے یہاں پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”صدیوں میں کوئی ایسا سردار بن جاتا ہے جو کئی صدیوں تک اتحاد اور حب الوطنی کے نہ ختم ہونے والے اور نہ بجھنے والے شعلے کو جگاتا ہے۔

Md Ruknuddin

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago