Categories: قومی

ورلڈ ٹائیگر ڈے: گزشتہ آٹھ سالوں میں شیروں کی تعداد ہوئی دوگنی، دنیا کے 75 فیصد شیر بھارت میں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج ٹائیگر کا عالمی دن ہے۔ اس موقع پر مرکزی جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے ٹویٹ کیا کہ نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی انتھک کوششوں سے گزشتہ آٹھ سالوں میں شیروں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر ریزرو کی تعداد بھی 9 سے بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔ شیروں کی تعداد بڑھانے اور ان کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جانی چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ہم سب کو بیدار اور آگاہ ہونا چاہیے اور اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ شیروں کی شماری کے مطابق ہندوستان میں شیروں کی تعداد 2,967 ہے جو کہ دنیا کی آبادی کا 75 فیصد سے زیادہ ہے۔ بھارت کا نام 'گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں شیروں کی سب سے بڑی تعداد کے طور پر بھی درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی،سال 1973 میں، بھارت میں صرف 9  ٹائیگر ریزرو تھے، جب کہ آج کی تاریخ میں ان کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔  بھارت میں سب سے زیادہ مدھیہ پردیش (526)، کرناٹک (524)، اتراکھنڈ (442) شیر ہیں۔ اگر ان تینوں ریاستوں کو ملایا جائے تو انہی ریاستوں میں 50 فیصد شیر ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago