Categories: قومی

یدیورپا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے الگ ہونے کا اشارہ کیا

کرناٹک میں قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے آج دوبارہ ایک بار پھر یہ عہدہ چھوڑنے کا اشارہ کیا ہے۔ ادھر، ریاست میں چیف منسٹر کی تبدیلی پر کانگریس نے کہا کہ بی جے پی سے کسی دیانت دار وزیر اعلی کی توقع نہ کریں۔

جمعرات کو، وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے کہا، " ہماری حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر 26 جولائی کو ایک پروگرام منعقد کیا جانا ہے۔ اس کے بعد، پارٹی کے صدر جے پی نڈا جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس پر عمل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانا میرا فرض ہے۔ اس کے لیے، میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔"

اس سے قبل بدھ کے روز، یدیورپا نے ٹویٹ کیا تھا، " مجھے بی جے پی کا وفادار کارکن ہونے پر فخر ہے۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے اعلی ٰنظریات پر عمل پیرا ہوکر پارٹی کی خدمت کی ہے۔ میں سب کو بھی یہی کام کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ پارٹی کی اقدار اور روایات کے خلاف ایساکوئی کام نہیں کرناچاہیے جس سے، پارٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔"

انہوں نے کہا کہ اب تک مجھ سے استعفی دینے کے لئے نہیں کہا گیا ہے۔ جب وقت آئے گا تو میں چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑ کر پارٹی کے لیے کام کروں گا۔ میں نے کسی نام کی سفارش نہیں کی ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے مجھ سے کچھ نہیں کہا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ 26 جولائی کے بعد کیا ہوتا ہے۔

دریں اثنا، کانگریس کے سینئر رہنما سدرمیا نے کہا کہ وزیر اعلی تبدیل کرنے پر یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ یدیورپا ریاست کے لیے ایک قابل حکومت اور ایک ایماندار وزیر تلاش کریں گے، بی جے پی خود ایک "کرپٹ پارٹی" ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ ہفتے قبل کرناٹک بی جے پی میں وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے خلاف باغی آوازیں اٹھیں۔ اس پر مرکزی قیادت نے اس وقت ان آوازوں کو دبا دیا تھا۔ کچھ دن پہلے، یدیورپا نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت متعدد سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ تب سے، یدیورپا کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago