قومی

آزادی کے بعد ہندوستان کو محفوظ رکھنے میں جوانوں نے اہم رول ادا کیا: راجناتھ

آرمی فلیگ ڈے کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کانفرنس سے خطاب

مصیبت کے وقت سابق فوجیوں اور زیر کفالت خاندانوں کی مدد کرنا ہمارا شہری فرض

آزادی کے بعد ہمارے فوجیوں نے ہندوستان کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے لڑی گئی تمام جنگوں اور سرحد پار دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مسلح افواج نے چیلنجوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔

بہت سے بہادروں نے عظیم قربانی دی اور بہت سے سپاہی جسمانی طور پر معذور ہو گئے۔ ان میں سے بہت سے اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔ خاندان کے سربراہ کی موت یا جسمانی معذوری کی صورت میں خاندانوں کی حالت کا تصور کرنا مشکل ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو مسلح افواج کے پرچم دن کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کنکلیو کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب کیا جو ملک کی سلامتی کے لیے سرحدوں پر تعینات فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے پرمبنی ہے۔

قومی سلامتی کے مسئلہ پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کیندریہ سینک بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہا کہ بہت سے ادارے سرمایہ لگاتے وقت قومی سلامتی کا خیال نہیں رکھتے جب کہ یہ سب سے اہم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرمایہ کاری، انسانی وسائل، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سرمایہ کاری میں ہر قسم کے خطرات کا اندازہ لگاتے ہوئے یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کوئی ہمارے ملک پر ٹیڑھی نظر تو نہیں رکھ رہا، جس کی وجہ سے ہماری سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago