Categories: قومی

آلٹ نیوز کے زبیر کودہلی کے معاملے میں ضمانت نہیں، اب 14 جولائی کو سماعت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن کورٹ نے فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی دہلی میں درج ایف آئی آر کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواستعرضی  پر 14 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے پہلے دہلی میں درج ایف آئی آر میں پٹیالہ ہاوس کورٹ کی چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ اسنیگدھا سروریہ نے زبیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زبیر پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ مذہبی جذبات بھڑکانے کے علاوہ دہلی پولیس کی  اسپیشل سیل نے زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی، 201 اور ایف سی آر اے کی دفعہ 35 بھی شامل کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تین سنتوں کو ہیٹ مانگر کے طور پر ٹویٹ کرنے کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔ 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے سیتا پور میں درج ایف آئی آر میں زبیر کو پانچ دن کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ سیتا پور کے علاوہ یوپی میں ہی زبیر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago