Urdu News

آلٹ نیوز کے زبیر کودہلی کے معاملے میں ضمانت نہیں، اب 14 جولائی کو سماعت

آلٹ نیوز کے زبیر کودہلی کے معاملے میں ضمانت نہیں

نئی دہلی، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن کورٹ نے فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی دہلی میں درج ایف آئی آر کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواستعرضی  پر 14 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔

اس سے پہلے دہلی میں درج ایف آئی آر میں پٹیالہ ہاوس کورٹ کی چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ اسنیگدھا سروریہ نے زبیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زبیر پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ مذہبی جذبات بھڑکانے کے علاوہ دہلی پولیس کی  اسپیشل سیل نے زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی، 201 اور ایف سی آر اے کی دفعہ 35 بھی شامل کی ہے۔

زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تین سنتوں کو ہیٹ مانگر کے طور پر ٹویٹ کرنے کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔ 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے سیتا پور میں درج ایف آئی آر میں زبیر کو پانچ دن کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ سیتا پور کے علاوہ یوپی میں ہی زبیر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Recommended