آرہ میں جے ڈی یو لیڈر کو گولی مارنے اور پراپرٹی ڈیلر کا قتل کرنے والے 5گرفتار

آرہ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بھوجپور ضلع کے آرہ شہری علاقہ کے جگ دیو نگر میں 28 ستمبر کو یوا جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی سکریٹری پرنس سنگھ بجرنگی اور اس کے دوست پروپرٹی ڈیلر میتھن سنگھ کو گولی مارے جانے کے پیچھے دو گروہ کے مابین بالا دستی اور دشمنی کی بات سامنے آئی ہے۔

اس بر تری کی جنگ میں ہوئی فائرنگ میں پروپرٹی ڈیلر میتھن سنگھ کیا جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ جب کہ جے ڈی یو لیڈر زخمی ہوئے تھے۔ بھوج پورضلع کے ایس پی ہر کشور رائے کی ایکشن کے بعد تشکیل دی گئی ٹیم نے قتل اور فائرنگ کے سبھی نامزد بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بدمعاشوں کی گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشاف ہو اہے ۔ بدمعاشوں نے پولیس کو بتایا کہ دو گروہوں میں بالا دستی میں میتھن سنگھ کو مارنے کا منصوبناتھا۔ جے ڈی یو لیڈر پرنس سنگھ بجرنگی ساتھ تھے اور انہیں بھی گولی لگ گئی ۔ اس واقعہ میں شامل ادونت نگر تھانہ علاقہ کے بلور گاؤں باشندہ اروند چودھری کا لڑکا تریشیو چودھری، نوادہ تھانہ علاقہ کے جگ دیو نگر باشندہ امیش رائے کا لڑکا سمن رائے، پیرو تھانہ علاقہ کے ویساڈیہہ باشندہ رام ہلاس اپادھیائے کا لڑکا نوین اپادھیائے ، نوادہ تھانہ علاقہ کے بازار سمیتی باشندہ راماکانت رائے  ولد چندن کمار رائے اور سکرہٹا تھانہ علاقہ کے بسرا گاؤں باشندہ وجئے کمار رائے ولد بٹو کمار رائے نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ان بدمعاشوں کے پاس سے ایک کٹا ، دو پستول اور پانچ کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ بھوج پور بلور  گاؤں کےدیپو چودھری اور رنجیت چودھری کی گینگ وار  کی لڑائی  میں پروپرٹی ڈیلر میتھن سنگھ کا قتل کیا گیا۔ میتھن  سنگھ  بلورگاؤں  باشندہ  رنجیت چودھری کا حامی تھا۔ دیپوچودھری گروہ کے سر غنہ  سکرہٹا تھانہ علاقہ کے سکرول گاؤں باشندہ دیپک پانڈے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…