Categories: فکر و نظر

زمینی سطح کی حقیقت سے الگ ہے ایکزٹ پول ،بنے گی این ڈی اے کی حکومت : آر کے سنہا

زمینی سطح کی حقیقت سے الگ ہے ایکزٹ پول ،بنے گی این ڈی اے کی حکومت : آر کے سنہا

آرہ، 8 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ممبر اور سابق ممبر پارلیمنٹ آر کے سنہا نے کہا کہ انتخابی نتائج کے دوران ایگزٹ پول کے نتائج میں بہتری آئے گی اور بہار میں انتخابی نتیجہ این ڈی اے کے حق میں  آئے گا ۔

انہوں نے ایک نجی چینل کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ انتخاب کے دوران تیجسوی کے حامیوں میں بہار کے نوجوان کھل کر سامنے آئے تھے اور ایگزٹ پول کے دوران انہوں نے اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول کو صحیح طور پر نہیں دکھایا جارہا ہے۔ کانٹوں کے مقابلہ کے باوجود بہار میں این ڈی اے حکومت بنائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 50 سال کی صحافتی تجربے کی بنیاد پر میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ زمینی سطح کی سچائی پر مبنی ہے۔ زمینی سطح پر رائے شماری مقامی اور ووکل کی بنیاد پر متاثر ہوتی ہے اور کچھ لوگ ووٹ کی منتقلی کی اہلیت کے ساتھ انتخابی نتائج کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ آر کے سنہا نے کہا کہ میں بہار کا انتخاب سال 1967 سے دیکھ رہا ہوں۔ میں اس تجربے کی بنیاد پر این ڈی اے حکومت بننے کا دعویٰ کر رہا ہوں۔

انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کے لیے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں جیت کا سب سے بڑا فیکٹر نریندر مودی ہیں۔ نریندر مودی کے تئیں لوگوں کا اعتماد ، دفاع اور دیگر شعبوں میں کئے گئے کام اور کورونا دور میں اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بہار کے عوام اور خواتین نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نتیش کمار کا یہ کہنا کہ یہ میرا آخری انتخاب ہے اس کی مایوسی کی علامت نہیں ہے اور مجھے اس پر یقین نہیں ہے۔

لالو یادو کے بیٹے تیجسوی کی اس انتخاب میں بازی مارتے ہوئے دیکھنے جیسے سوالوں کا بھی آسانی سے جواب دیتے ہوئے سابق ایم پی آرکے سنہا نے کہا کہ تیجسوی کے ساتھ میرا آشرواد ہے۔ لالو جی میرے دوست ہیں اور بچے اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی نے انتہائی اعتدال پسند انداز میں الیکشن لڑا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago