Categories: فکر و نظر

شہر میں امن وبھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے افسران کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ میٹنگ

شہر میں امن وبھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے افسران کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ میٹنگ

دیوبند، 5 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

فرانس میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کئے جانے اور حکومت ہند کی جانب سے فرانسیسی حکومت کی حمایت کیے جانے کے بعد ہندستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی جلسوں کے مدنظر اعلیٰ افسران نے جمعرات کے روز شہر کے معززین کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور امن قائم رکھنے میں حکومت وانتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

تفصیل کے مطابق ہائی وے پر واقع پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے معززین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے کسی بھی مقام پر بھیڑ جمع ہونے سے بچنا چاہئے اور حکومت و محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر پوری طرح عمل کرنا چاہئے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سب جگہ امن قائم رکھنا بہت ضروری ہے اسلئے ہر ایک شہری کو امن قائم رکھنے کے لئے حکومت وانتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں نے حکومت ہند کی جانب سے فرانس کی بے ہودہ حرکات پر حمایت کئے جانے پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو شہر میں نہایت امن وسکون کے ساتھ فرانس کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی افسران کو ایک میمورنڈم دیا جاچکا ہے۔ دیوبند اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے تمام افسران کو یقین دہانی کرائی کہ پورے شہر میں آپسی بھائی چارہ قائم رہے گا اور اگر اس سلسلہ میں کوئی پروگرام کیاگیا تو انتظامیہ کو پہلے سے اس کی اطلاع دی جائے گی۔میٹنگ کے دوران ہی معاویہ علی نے دیوبند میونسپل بورڈ کی حدود میں غیر قانونی طریقہ سے اضافہ کئے جانے کی تجویز سے متعلق گفتگو کی۔

انھوں نے افسران کو بتایا کہ حزب اقتدار کی جانب سے زبردستی دباؤ بناکر میونسپل بورڈ کی حدود میں غیر قانونی طریقہ سے اضافہ کئے جانے کی سازش رچی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حدود میں اضافہ کئے جانے کی تجویز حکومتی احکامات کے خلاف ہے۔ انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ اس سلسلہ میں وہ ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کرچکے ہیں۔ میٹنگ کے دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار، سی او رجنیش اپادھیائے، کوتوالی انچارج اشوک سولنکی، ڈی سی کمار، سنجے سنگھ، تری پور بالاسندری دیوی میلہ ترسٹ کے صدر پنڈٹ ستیندر شرما، عیدگاہ وقف کمیٹی دیوبند کے متولی حاجی محمد انس صدیقی، خرم عثمانی، کلیم قریشی، محمد راحیل جمال ناصر عثمانی موجودرہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago