Categories: فکر و نظر

لوجہاد کو  مسلم مذہبی رہنماوں کی پشت پناہی حاصل ہے: مہنت نریندر گیری

<h3 style="text-align: center;">لوجہاد کو  مسلم مذہبی رہنماوں کی پشت پناہی حاصل ہے: مہنت نریندر گیری</h3>
<p style="text-align: right;">پریاگراج ، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">  لو جہاد کے خلاف اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اعلان کا اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے خیر مقدم کیا ہے۔ اتوار کو پریشدکے صدر مہنت نریندر گیری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لو جہادیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لو جہادیوں کو سزا ملنی چاہیے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔ مہنت نریندر گیری نے کہا کہ لو جہاد کے موضوع کو بہت سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے کیوں کہ یہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ لو جہاد کے تحت کچھ مسلم نوجوانوں نے ہندو بہن بیٹیوں سے شادی کی اور زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا، اس طرح ہندو بہن بیٹیوں کی زندگی برباد ہوگئی۔ بہت سی ہندو بہن بیٹیوں کو یا تو قتل کردیا جاتا ہے یا انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نریندر گیری نے کہا کہ لو جہاد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پچھے منظم گروہ کام کر رہا ہے۔ اس میں مسلم مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گیری نے کہا ہے کہ سنت سماج کے ساتھ ساتھ پورا ہندو سماج وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ لو جہاد کو روکنے کے لیے جلد ہی ایک سخت قانون بنایا جائے اور ہندو بہن بیٹیوں کی زندگی کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔</p>
<p style="text-align: right;"></p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago