Categories: فکر و نظر

موقع ملاتو خود انحصاری اور قابل بہار بنائیں گے:نتیش

موقع ملاتو خود انحصاری اور قابل بہار بنائیں گے:نتیش

بہار شریف ، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار کے نالندہ ضلع  کے بند ہائی اسکول احاطہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی انتخابی ریلی میں منگل کو اس وقت ہڑکمپ مچ گیا جب اسٹیج پر ایک نوجوان نے مخالفت میں نعرے لگائے۔ واضح ہو کہ استھاواں اسمبلی حلقہ کے بند ہائی اسکول کے میدان میں نتیش کمار کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ جب اپنی تقریر ختم کر اسٹیج پر لگے کرسی پر بیٹھنے کے لیے گئے تبھی ریلی میں موجود کسی نے اسٹیج کی طرف جھنڈا لہراکر مخالفت کرنے لگا۔ موقع پر موجود سیکوریٹی اہلکاروں نے نوجوان کو فوراً گرفتار کر لیا۔ نوجوان سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد سخت انتباہ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں ۔ بیوی کی حکمرانی میں اغوار کی صنعت چلائی گئی تھی۔ سال 1990 سے 2015 تک ان کے 15 سالہ حکمرانی میں نسل کشی ، اغوا اور غنڈہ گردی کا غلبہ رہا۔ سال 2005 سے کام کرنے کا موقع ملا تو ہم نے قانون کی حکمرانی قائم کی۔ جرائم کا گراف گرا اور اغوا کی صنعت  پوری طرح بند ہوگئی۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں بہار جرائم کے معاملے میں 23 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

وزیر اعلی نے منگل کو بند کے علاوہ نالندہ ضلع کے ساتوں اسمبلی حلقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی اقتدار میں اقلیتوں کو صرف ٹھگا جارہا تھا۔ ہم لوگوں کو کام کرنے کا موقع ملا تو بھاگلپور فساد ات کے متاثرین کو انصاف دلانے کا کام کیا۔ مدرسہ اساتذہ کو گورنمنٹ اسکول اساتذہ جیسی سہولیات مہیا  کرائی گئی۔ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت اور سرمایہ فراہم کراکر روزگار کے انتظامات کئے گئے تھے۔

وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ عوام نے دوبارہ خدمت کرنے کا موقع دے گی تو ریاست کے سبھی گاؤں کو اب اور شمسی توانائی سے روشن کریں گے۔ طلباکو ضلع سطح پر بہتر تکنیکی ٹریننگ دی جائے گی۔ تاکہ انہیں اچھے سے اچھا روزگار ملے۔ ہر کھیت کو سینچائی کے لیے پانی مہیا کرائیں گے۔ روزگار کے نئے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ خود انحصاری اور قابل بہار کے لیے سات نشچئے پارٹ2 پر کام کریں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago