مرکز وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی طرف سے منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ کئی ٹوئٹ پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا ہے. ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کا قلع قمع کرکے جموںوکشمیر میں ترقی کا آغاز کیا ہے۔ کابینہ کی طرف سے جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے 28400 کروڑ روپئے کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کی منظوری سے  ثابت ہوتا ہے کہ مودی جی کے دل میں جموں وکشمیر کو ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے‘‘۔

جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کی مرکزی سیکٹر.

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے. ’’یہ مودی جی کی پُروژن قیادت ہے جس کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایک اسکیم کے ذریعے صنعتی ترقی کو بلاک کی سطح پر لے جایا جارہا ہے۔ اس سے داخلی سامان سازی کو فروغ ملے گا. اور روزگار کے مواقع کا راستہ بلاک کی سطح تک کھل جائے گا۔ اس کے لیے میں جناب نریندر مودی جی کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔

اسکیم سے جموں وکشمیر میں خوشحالی کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا.

جناب امت شاہ نے کہا ہے ، ’’یہ اسکیم جموں وکشمیر میں گھریلو صنعت، دستکاریوں. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگی۔ اس سے سامان تیار کرنے اور سروس سیکٹر میں نئے ایم ایس ایم ای یونٹ قائم کرنے میں مدد ملے  گی. اور موجودہ یونٹوں کی توسیع کی حوصلہ افزائی ہوگی‘‘۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے، ’’اس اسکیم سے جموں وکشمیر میں خوشحالی کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا۔ اس کے ذریعے بے مثال سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی .اور تقریباً ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو روزگار ملےگا۔ اس سے نوجوانوں کی ہنرمندی میں مدد ملے گی اور موجودہ صنعتوں کو استحکام حاصل ہوگا.  تاکہ جموں وکشمیر بھی ایسا ہی ہوجائے جیسے ملک کے دوسرے علاقے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…