فکر و نظر

وقت کی مینجمنٹ : زندگی میں لا دے تبدیلی

”وقت اور ہم“ وقت کی مینجمنٹ
وقت کی مینجمنٹ آسان کام نہیں ہے اور ہمارے جیسے معاشرے میں تو یہ نہایت مشکل کام ہے کیونکہ پندرہ منٹ سے لےکر ایک گھنٹے تک دیر سے آنا، دیر سے پہنچا کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتا۔
انسان کے پاس جب کسی چیز کا ” “ یعنی ڈھانچہ، ساخت یا نمونہ موجود ہو تو اُس کو کام کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے اور وقت بھی بچ جاتا ہے۔
کوئی انسان بغیر ”ڈسپلن“ نظم و ضبط کے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔۔ یوں کہہ لیں کہ نظم و ضبط کامیابی کے محل کی کنجی ہے۔
اگر آپ آج ”ڈسپلنڈ“ یعنی نظم و ضبط اختیاط کر لیں آپ کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی اور آپ کامیابی کے زینے چڑھنے لگیں گے۔۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم ”ڈسپلنڈ“ کیسے ہوں؟
اس سوال کا بہت ہی آسان اور سادہ سا جواب ہے۔۔
آپ آج سے وقت کی پابندی کرنا شروع کر دیں، آپ چند ہی ہفتوں میں نظن و ضبط کے پابند ہو جائیں گے۔
اب ہم آتے ہیں ”وقت کی مینجمنٹ“ کی طرف، ہمیں وقت کی کفایت شعاری سیکھنے کے لیے اپنی زندگی میں چند تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، کچھ چیزوں کو چھوڑنے کی اور کچھ نئی باتیں اپنانے کی کیونکہ وقت کا موثر استعمال ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
سب سے پہلے ہمیں اپنے آنے والے دن کی مصروفیات کا پتہ ہونا ضروری ہے، بہت احتیاط سے ایک دن پہلے ہی رات میں آنے والے دن کے بارے میں تھوڑا سوچ لینا چاہے۔۔ چلیں ان باتوں ہم ذرا ”سٹیپ بائی سٹیپ“ قدم بہ قدم دیکھتے ہیں۔
ویسے تو دنیا میں ”ٹائم مینجمنٹ“ پر بے شمار کتابیں، ٹپس اور مواد موجود ہے لیکن اگر ہم صرف یہ ”پانچ“ ٹپس پہ عمل کریں تو ہمارا بہت سارا وقت بچ سکتا ہے اور ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
۱۔ Create a daily planner:
رات میں یا صبح اُٹھتے ہی سب سے پہلے دن بھر کی پلائنگ یعنی منصوبہ بندی کر لیجیئے۔
۲۔ Give each task a time limit
پھر اپنے ہر کام کا وقت مقرر کریں تاکہ آپ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔
۳۔ Set reminders for all your tasks
ہر کام کے لیے آپ فون پہ ”ریماینڈر“ یعنی یاد دہانی کا آلارام لگائیں تاکہ مقررہ کام کو مقررہ وقت پہ شروع اور ختم کیا جا سکے۔
۴۔ Block out distraction
ہر اُس چیز کو “شٹ اپ کال“ دیجیئے جو آپ کو اپنے کام کرنے سے روکتی ہے۔۔ شٹ اپ کال کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم اپنے پیاروں سے ”روڈلی“ بات کریں۔
۵۔ Establish routine
اپنے کاموں کا معمول بنائیں۔۔ یہ نہیں کہ آج پڑھنا ہے اور سارا دن ہی پڑھنا ہے اور پھر ہفتوں اور مہینوں تک پڑھنا ہی نہیں۔۔ ہر کام میں میانہ روی اختیار کیجیئے، اعتدال کی روش ہماری شخصیت کو چار چاند لگاتی ہے اور ہماری کامیابی کا بامِ عروج بخشتی ہے۔
اور ہمارا ربّ بھی “روٹین“ یعنی معمول کو پسند فرماتا ہے۔
ہم نے تو ایک اور چراغ روشن کر دیا ہے۔۔ کون چلنا چاہتا ہے،کون کامیابی اور اپنی ذات کو بہتر کرنا چاہتا ہے وہ فائدہ اٹھا سکتا ہے اور جس نے سونا ہے اُس کو یہ روشنی کبھی تنگ نہیں کرے گی۔
ڈاکٹر عرفان اقبال
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago