سائنس

ہفتے کے سات دن کیوں؟ : دلچسپ جانکاری

ہفتے کے سات دن کیوں؟
آج سے قریب چار ہزارسال پہلے عراق میں بابل اور نینوا کی تہذیب کے لوگ جب اوپر آسمانوں میں دیکھتے تو اُنہیں مہینے میں چاند گھٹتا بڑھتا نظر آتا۔۔ چاند کی پیدائش سے آدھے چاند تک سات دن، پھر پورے چاند تک سات دن ۔ مگر چاند کی پیدائش سے نئے چاند کی پیدائش تک ساڑھے 29 دن لگتے ہیں سو آخری ہفتے میں ایک یا دو دن جمع کر دیے جاتے۔ ہفتے میں سات دنوں کا تصور وہاں سے آیا۔ اس سے پہلے مصری تہذیب میں ہفتہ دس دن کا ہوتا جبکہ رومیوں کے ہاں 8 دن کا۔ ہفتے کے سات دن
ہفتے کے نام انہوں نے آسمان پر سات دِکھنے والے اجرام، سورج، چاند، عطارد، زہرہ،مریخ، مشتری اور زحل سے لئے۔سات آسمانوں کا تصور بھی یہی سے آیا۔ بابل و نینوا کے لوگوں کے نزدیک یہ ساتوں اجرامِ فلکی اپنے اپنے آسمان میں تیرتے۔
آج بھی لاطینی زبان, فرانسیسی،ہسپانوی ، اطالوی میں ہفتے کے دنوں کے نام انہیں اجرام فلکی پر ہیں۔
Monday….. Moon… Dies Lunae
Tuesday…Mars….Dies Martis
Wednesday…. Mercury… Dies Mercurri
Thursday… Jupiter…. Dies Jovis
Friday…. Venus… Dies Veneris
Saturday….Saturn… Dies Saturini
Sunday….Sun….Dies Solis
اسی طرح دن کی تقسیم 24 گھنٹے یا حصوں میں دراصل سورج ڈھلنے سے دوپہر تک بارہ گھنٹے،یہ دائیں ہاتھ کی اُنگلیوں پر بارہ کی گنتی سے نکلے۔ جبکہ ایک گھنٹے میں 60 سیکنڈ کا تصور دائیں ہاتھ کی پانچوں اُنگلیوں سے بائیں ہاتھ کے بارہ جوڑ پانچ مرتبہ گن کر 60 تک پہنچے۔
اُن زمانوں میں وقت کی تقسیم اتنی اہم نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔ مگر یہ کہنا درست ہو گا کہ انسان نے وقت کو آسمانوں سے سیکھا۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago