فکر و نظر

ایک بیباک صحافی ایم آئی ظاہر

صحافت عبادت ہے اور عبادت کی ریاضت کا اپنا ہی مزہ ہے۔جیسے عابد کو عبادت، محب کو محبوب، سخن ور کو سخن عزیز ہوتا ہے ایسے ہی صحافی کو اپنی حق گوئی عزیز تر ہوتی ہے۔

صحافت کی دنیا میں بھی کالی بھیڑیں ہوتی ہیں جن کی صحافت زرد صحافت ہوتی ہے۔آج کے دورمیں بہت کم ہی صحافی ہیں جن کی صحافت ایسی ہے کہ ان کو حق گو کہا جاسکے۔آج ہم ایک حق گو صحافی کے متعلق قلم بند کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا نام ایم آئی ظاہر ہے۔

ایم آئی ظاہر نے چھٹے ماہ کی چھٹی تاریخ یعنی 6 جون 1972 عیسوی کو جہاں آب و گِل میں آنکھ کھولی. آپ کی صحافیانہ صلاحیتوں کا ایک زمانہ اقراری ہے۔

آپ کو انٹرنیشنل پیس ایمیسیڈر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔عالمی ادبی فورم فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے آپ کو یہ اعزاز دیا گیا۔

 اقوام متحدہ سے وابستہ اس تنظیم کے بانی کے بقول ایامِ متعدی وباء میں جب انسان نامی مخلوق کا پہیہ جام ہوا تو بے شمار مسائل نے جنم لیا۔

تو ان ایام میں مختلف لوگوں کے انٹرویوز کرکے ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی وجہ سے اور امریکی صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر صحافیانہ صلاحیتوں کا منانے کے اعزاز میں آپ کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔

 اس سے قبل آپ نے کئی انعامات اور اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں۔ جن میں راجستھان ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کیلگری کینیڈا کی جانب سے بین الاقوامی زبان ساہتیہ سمان ایوارڈ سے نوازا گیا۔جاگرتی سنستھا کی جانب سے شاہد مرزا گلوبل جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی جانب سے جام جہاں نما ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ آپ جودھ پور لٹریچر فیسٹیول، غالب ہفتہ اور تین بار جشنِ غالب کے کنوینر اور ناظم بھی رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago