فکر و نظر

مسلمانوں کا %4 ریزرویشن ختم کرنا ناانصافی: تنویر ہاشمی

علما ومشائخ بورڈ اور جماعت اہل سنت کرناٹک کا شدید رد عمل

موجودہ حکومتِ کرناٹکا کا مسلمانوں کا 4% ریزرویشن ختم کرنے کا فیصلہ نا انصافی اور کھلی اسلام دشمنی کا اظہار ہے۔ کئی سالوں سے مسلمانوں کو حاصل 4% ریزرویشن کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے قریب ختم کرنا اور دوسرے غیر مسلم طبقات کو خوش کرنایہ ایک منصوبہ بند سازش ہے اور حکومت کی بدنیتی اور مسلمانوں کے تئیں نفرت وعداوت کی غماز ہے۔

ان خیالات کا اظہارآل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے نائب صدر اور جماعتِ اہل ِ سنت کرناٹکا کے صدر مولانا سید تنویر ہاشمی اور جنرل سکریٹری مفتی محمد علی قاضی نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعہ کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ 4% مسلمانوں کے ریزرویشن کا خاتمہ پوری ریاست کے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

مولانا تنویر ہاشمی نے مزیدفرمایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی واقتصادی پسماندگی سچر کمیٹی رپورٹ میں درج ہے جو جگ ظاہرہے کہ ہندوستان کا مسلمان کس قدر پسماندہ ہے بلکہ مسلمانوں کی حالتِ زار دلتوں سے بھی زیادہ خراب ہے۔

اس پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ریاستِ کرناٹکاکی سابقہ سیکولر حکومت نے 4% ریزرویشن مختص کیا تھا تاکہ اس ریزرویشن کی بدولت صوبہ کرناٹکا کے مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی ومعاشی پسماندگی دور کی جاسکے۔ مگر افسوس کہ موجودہ ریاستی حکومت تعصب وفرقہ پرستی میں اس قدر اندھی ہوگئی ہے کہ راتوں رات مسلمانوں کو حاصل 4% ریزرویشن ختم کر کے دوسرے غیر مسلم طبقات کو محض اس لیے خوش کیا تاکہ اس کا فائدہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں بھرپور مل سکے۔

مفتی محمدعلی قاضی نے مزید کہاکہ حکومت کا یہ اقدام ہمارے وطن کی جمہوریت کے منافی ہے اور ہر جہت سے غیرآئینی اور مظلوم وپسماندہ طبقات کے دستوری حق کو چھیننے کی ایک غلط کوشش ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے صوبہ کرناٹکا کے ایک کروڑ سے زائد مسلمان ناراض ہیں بالخصوص وہ طبقہ جو اس 4% ریزرویشن سے فائدہ اٹھا کر نوکری حاصل کرتا تھا اور تعلیمی واقتصادی مسائل کو حل کرنے میں مدد لیتا تھا، اب وہ طبقہ اس سے محروم ہوگیا ہے۔

مفتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ کیا اس طرح کے فیصلوں سے صوبہ کرناٹکا اور ہمارے ملک کی ترقی ممکن ہے، ہر گز نہیں۔ ہم اس دیش میں برابر کے حقدار ہیں، ہمیں ہمارے حق سے محروم نہ کیاجائے۔

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ اورجماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا نے مسلمانانِ کرناٹکا سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں۔ اس ضمن میں جوبھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے اس کے لیے اتحاد کے ساتھ پیش رفت کی جائے گی تاکہ عدلیہ کے ذریعہ پھر سے 4% ریزرویشن کی بحالی ہوسکے۔ اس مشکل ترین اور آزمائش کے وقت بورڈ اور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا ہر ممکن کوشش کریں گے اور قانون کے دائرے میں رہ کر مناسب اقدام بھی کیا جائے گا۔

ماہِ رمضان ہمارے درمیان ہے، ریاستی مسلمانوں کو خوب دعا کا اہتمام کرنا ہے ہر قدم پر صبر کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔ اس طرح کے اسلام دشمنی کے فیصلوں سے فرقہ پرستوں کی یہ چال بھی ہوسکتی ہے کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی وفسادات ہوں تاکہ اس کا فائدہ فرقہ پرستوں کو براہِ راست پہنچے۔

لہٰذا ہم مسلمانانِ کرناٹکا سے مخلصانہ گذارش کرتے ہیں کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، کسی طرح کی کوئی جلدبازی نہ کریں، اکابر علماء کرام کی سرپرستی میں اقدام کریں اور فرقہ پرستوں کی ہر چال کو ناکام کریں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago