عالمی

پاکستان میں مہنگائی عروج پر، قیمتوں میں 228 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد، 27 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے تک مہنگائی کی شرح 47 فیصد تک پہنچ گئی۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 228 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اس وقت رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے لیکن پاکستانی عوام مہنگائی کا عذاب برداشت کرنے  پر مجبور ہیں۔ حکومت پاکستان کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ سنسیٹیو پرائس انڈیکیٹر کے اعداد و شمار خوفناک ہیں۔ اس کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 47 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں روزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پہلے ہی مشکلات کا شکار پاکستانی عوام اس میں پس رہے ہیں۔

 سنسیٹیو پرائس انڈیکیٹر نے عام آدمی کے لیے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 228 فیصد اضافہ پیاز کی قیمتوں میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ آٹے کی قیمت بھی 120 فیصد تک آسمان کو چھونے لگی ہے۔ چائے 94 فیصد، کیلے 89 فیصد، چاول 81 فیصد اور انڈے 79 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمتوں میں 102 فیصد اور پیٹرول کی قیمتوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 51 اشیا میں سے محض13 اشیا  ایسی ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ دیگر تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago