Urdu News

جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود

جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود

انگریزی زبان کا ایک جملہ تو آپ سبھی نے سن رکھا ہوگا کہ جس میں انگریزی زبان کے تمام حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں
The quick brown fox jumps over the lazy dog
شاعرہ اور ادیبہ آمنہ عالم کا بنایا گیا جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”صاحب! ذرا ژولیدہ سر سفید ڈاڑھی والے ضعیف شخص کا ظرف دیکھئے۔ جج کے غلط فیصلے کے باعث قید کاٹ کر نکلا تو بگڑنے کے بجائے زمین چوم کر بولا:
پاکستان زندہ باد.‘‘
علی رضا احمد کا تحریر کردہ ایک جملہ، اس جملے میں بھی اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ کے احاطہء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے‘‘
اُردُو کا ایسا قطعہ جس میں اُردُو کے تمام حروفِ تہجی شامل ہیں:
نہ ژالہ باری نہ دھوپ پڑتی نہ ٹمٹماتی ہے چاندنی اب
نہ کوئی ساغر نہ آگ برکھا، عجیب طرز فنا چلی اب
جدا حلاوت، خفا ظرافت، ضعیف ہر شوق، ڈر نہ صدمہ
ثمر جو ذکرِ حبیب کا ہے، یہ تجھ کو عرفی ملا سبھی اب۔

Recommended