فکر و نظر

الوداع اےماہِ رمضان الوداع

ذکی طارق، بارہ بنکوی

ذکی طارق کی شاعری ان کی دِلی کیفیات اور رومان کی گل پوش و گل افروز وادیوں کے سفر کی منظوم خود نوشت ہی نہیں بلکہ وہ عصری معاشرت کے نشیب و فراز اس کی زبوں حالی، مسائل اور رجحانات و محرکات کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے اپنے عہد کی سچّائیوں کی آئینہ داری اور ترجمانی کا فریضہ بھی بخوبی انجام دیتی ہے۔

ان کے اشعار میں تہذیبی زوال ،مردہ ضمیری ،بے حسی، طبقاتی کشمکش ،دہشت گردی ،رِشتوں کی لاتعلقی ، ظلم و ستم ،جبر و استبداد ،عدم تحفظ اور عدم انصاف کی جھلکیاں صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ انھو ں نے نہ صرف متنوع زمینیں خلق کی ہیں بلکہ ان میں فکر و خیال کے گلستاں آباد کرکے ان میں معنی کے گلاب کھلائے اور مہکائے ہیں(ادارہ)

( الوداع اےماہِ رمضان الوداع )

تقویٰ و ایمان کی جان الوداع

الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

ساتھ میں تیرے تھیں آئیں رحمتیں

اے حسیں انعامِ رحمان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

زندگی تجھ سے جو رونق بار ہے

اب یہ ہو جائے گی سنسان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

تیس دن کا اک مہینہ ہوکے اے

سال بھر کے شاہ و سلطان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

دیکھ تو رخصت پہ تیری کس قدر

اہلِ ایماں ہیں پریشان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

برکتیں ہی برکتیں تھیں تیرے ساتھ

قاسمِ فیضانِ قرآن الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

جا مگر تیرا رہے گا انتظار

اے مرے پاکیزہ مہمان الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

تیرے دم سے جو بہت آباد ہے

ہوگی کل یہ بزم ویران الوداع

       الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago