Categories: فکر و نظر

کیا مسلمان خوشحال ہیں؟

<div>ڈاکٹر ویدپرتاپ ویدک</div>
<div>راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر ایک بڑی بحث چل رہی ہے کہ "اگر دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن مسلمان ہیں تو ہندوستان کے مسلمان ہیں"۔ یہ بات کسی مسلم رہنمایاقائدکی طرف سے کہی جاتی توبات کچھ اور ہوتی ،لیکن اگران کی زبان سے یہ بات نکلتی بھی تو ان کے خلاف کفریہ کلمہ کے فتوے آگئے ہوتے ۔</div>
<div>آج سے لگ بھگ 10 سال بعد ، جب دبئی میں میری ایک تقریر کے دوران ، اچانک میرے منہ سے یہ جملہ نکلا کہ ہمارے مسلمان دنیا کے سب سے اچھے مسلمان ہیں ، تب مجھے سامعین میں بیٹھے بہت سارے عرب شیخوں کے چہروں پر شدید تناو دیکھ کر دلیل دینا پڑی، کہ اسلام کے نئے نظریہ کے ساتھ ساتھ ، ہزاروں سالوں کی ہندوستانی ثقافت ان کی شریانوں میں سرایت کر چکی ہے۔ ان دونوں کا ملاپ انہیں بہترین مسلمان بنا دیتا ہے لیکن موہن بھاگوت کی دلیل کی بنیاد دوسری ہے اور وہ بھی قابل غور ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہندوستان میں ہندوستانی مسلمان اقلیت ہیں۔ ذرا ان کا موازنہ ان ممالک کے مسلمانوں سے کرو جہاں وہ اقلیت میں ہیں۔ عیسائی ، بودھ ، یہودی اور کمیونسٹ ممالک میں بھی مسلمان رہ چکے ہیں۔ سنی ممالک میں شیعہ اور شیعہ ممالک میں سنی بھی رہے ہیں۔ پچھلے 50 سالوں میں مجھے ایسے درجنوں ممالک میں تعلیم حاصل کرنے اور رہنے کا موقع ملا ہے۔ میں ان کی مقامی زبانیں بھی جانتا ہوں۔ ان کے ساتھ بہت ملاقاتیںاور بات چیت ہوئی ہے۔ میں آپ کو سچ کہتا ہوں کہ جہاں بھی مسلمان اقلیت میں ہیں ، ان کی زندگی مشکل ہے۔ اس کی ایک وجہ مسلمانوں کی پسماندگی اور غربت ہے ، لیکن ایک بڑی وجہ ان ممالک کی اکثریت کے مابین گہری نفرت اور بیگانگی ہے۔ چین کے صوبہ سنکیانگ میں ، ویگر مسلمانوں کو کھلے عام نماز نہیں پڑھنے دی جاتی ہے اور لاکھوں مسلمان حراستی کیمپوں میں قید ہیں۔ میں نے سوویت یونین ، ازبکستان وغیرہ کی متعدد مسلم جمہوریہ جات کا دورہ کیا۔ وہاں میں دیکھتا تھا کہ روسی آقاوں کے ذریعہ ازبک ، تاجک ، قازک ، کرغیز اور ترکمانوں کو غلام بنایاگیا۔ فرانسیسی مسلمانوں پر مختلف پابندیوں کا ذکر کرچکاہوں۔ 1501 میں ، اسپین کی مہارانی اسابیلا نے یا تو وہاں کے 5-6 لاکھ مسلمانوں کامذہب تبدیل کرا یا یاجلاوطن کردیا یا انہیں ہلاک کردیا۔ جاپان میں ڈیڑھ لاکھ مسلمان ہیں ، لیکن وہاں تبدیلی مذہب پر گہری نظر ہے۔ ان غیر مسلم ممالک میں کبھی بھی کوئی سربراہ مملکت مسلمان نہیں ہوا ہے ، لیکن ہندوستان واحد غیر مسلم ملک ہے جس میں بہت سے صدور ، نائب صدور اور گورنرز ، وزراءاور وزرائے اعلیٰ مسلمان رہے ہیں۔ تعجب کی بات نہیں کہ ہندوستان کا وزیر اعظم بھی کسی دن مسلمان ہوجائے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستان میں اوسطا مسلمان بہت خوشحال ہے۔ اس کی حالت بھی ایک غریب ہندو یا عیسائی یا سکھ جیسی ہے۔ کسی کی بدحالی اس کے مذہب کی وجہ سے نہیں ہے۔</div>
<div>(مضمون نگار مشہور صحافی اور کالم نگار ہیں ۔)</div>
 .

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago