فکر و نظر

ادبیات عالم میں تصور عشق

ڈاکٹر مہوش نور

موضوع کی وضاحت

عشق کی جہتیں بے شمار ہیں ، اس کی وسعتیں  بھی بیکنار ہیں ۔ دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں عشق کے تصورات موجود نہیں ۔ تمدنی زندگی کے آغاز سے ہی  عشق کاسراغ ملنا شروع ہوجاتا ہے ۔اسی لیے لوک ادب ، عوامی ادب میں بھی عشق کے نغمے اور عشق کے بیانیے موجود ہیں ۔ جیسے جیسے معاشرہ ترقی کرتا گیا تصور عشق کی وسعتیں  بیکنا ر ہوتی گئیں ۔ اسی لیے عشق کے نغمہٴ سرمدی  ہر خطے ، ہر ملک اور ہر علاقے میں سنائی دیتے ہیں ۔ہر تہذیب میں عشق  کے تصورات  جد اگانہ ہیں ۔عشق کے دو بڑے تصورات میں عشق حقیقی اور عشق مجازی  پر ادبیات عالم میں  بڑے مباحث موجود ہیں ۔

اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ ادبیات  عالم میں عشق کے تصورات نئی نسل کے سامنے آئیں ۔ سیمینار  کے  ممکنہ موضوعات اس طرح ہوسکتے ہیں ۔

اردو شاعری میں تصور عشق( اس موضوع کے تحت نمائندہ شعرا کے حوالے سے مضمون لکھا جاسکتا ہے )

اردو کا افسانوی ادب اور تصور عشق (اس موضوع کے تحت بھی   نمائندہ نثر نگاروں کے حوالے سے مضمون لکھا جاسکتا ہے)

ہندی ادب میں تصور عشق

فارسی ادب میں تصور عشق

عربی ادب میں تصور عشق

انگریزی ادب میں تصور عشق

کشمیری ادب میں تصور عشق

بنگالی ادب میں تصور عشق

سندھی ادب میں تصور عشق

مراٹھی ادب میں تصور عشق

دکنی ادب میں تصور عشق

تمل ادب میں تصور عشق

کنڑا ادب میں تصور عشق

تیلگو ادب میں تصور عشق

میتھلی ادب میں تصور عشق

پنجابی ادب میں تصور عشق

اس کے علاوہ مختلف خطوں اور ممالک کے حوالے سے مضامین لکھے جاسکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لیے ورلڈ ادو ایسوسی ایشن کے آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کریں

ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کی طرف سے بین الاقوامی سیمینار کا اعلان نامہ
Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago