فکر و نظر

امریکہ اور چین جیسے ممالک خود غرضانہ مقاصد کے لیے مدد کرتے ہیں: موہن بھاگوت

سنگھ سربراہ نے کہا ، بے لوث مدد کرنا ہندوستان کی فطرت

ناگپور، 29 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے جمعرات کو کہا کہ مصیبت کے وقت بھی امریکہ اور چین جیسے ممالک اپنی خود غرضی کو آگے رکھ کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں، جب کہ بے لوث مدد کرنا ہندوستان کی فطرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سماج کے ذہن، عقل اور روح میں لوگوں کی بہبود کے اقدار ہیں، یہ ہماری تہذیب ہے۔

ڈاکٹر بھاگوت ناگپور کے سورش بھٹ آڈیٹوریم میں بھارت وکاس پریشد ویسٹ زون کی جانب سے منعقدہ روشن خیالی کونسل اور غور وخوض میٹنگ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کے پیچھے مغرب کے ممالک ہی بھاگتے ہیں، ایسا نہیں ہے۔ خوشی کے پیچھے بھاگنا انسان کی فطرت ہے، لیکن خوشی اور خوشحالی میں دوسروں کو سمجھنے کا رجحان صرف ہندوستانی فلسفہ حیات میں ہی نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمانہ قدیم سے ساری دنیا خوشی اور چمک کے پیچھے بھاگتی ہے اور اسی میں سمٹ گئی۔ وہیں ہندوستانی منیشیوں نے اپنے اندر جھانکا اور مستقل سچائی کو دریافت کیا۔ بطور ڈاکٹر بھاگوت، روحانیت کی بنیاد پر زندگی کیسے گزاری جاتی ہے، یہ بھارت نے اپنے طرز عمل سے دنیا کو بتایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago