فکر و نظر

شعر’زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا‘کے خالق اور ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر: ثاقب لکھنؤی

اعجاز زیڈ ایچ

آج 02؍جنوری 1869ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر،اپنے شعر’ زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ‘ کے لئے مشہور شاعر ثاقب لکھنؤی صاحب  کا یومِ ولادت ہے۔

نام میرزا ذاکر حسین قزلباش،تخلص ثاقبؔ ۔ ۲؍جنوری ۱۸۶۹ء کو اکبر آباد میں پیدا ہوئے۔ میرزا کی ولادت کو تقریباً چھ ماہ کا عرصہ گزرا تھا کہ ان کے والد نامساعد حالات کی بنا پر اکبرآباد چھوڑ کر مستقل طور پر لکھنؤ میں سکونت اختیار کرلی۔

میرزا کی ابتدائی تعلیم قدیم اسلوب پر ہوئی۔ انگریزی تعلیم کے لیے آگرہ بھیجے گئے جہاں تقریباً چار سال قیام رہا۔ وہیں میر مومن حسین صفی کی صحبت میں ان کی شاعرانہ اہلیت بروئے کار آئی۔

پہلے تجارت شروع کی، مگر ناکام رہے۔ ۱۹۰۸ میں کلکتہ میں ایران کے سفیر کے پرائیوٹ سکریٹری مقرر ہوئے۔ ۱۹۰۸ ہی میں ریاست محمود آباد میں میر منشی کے عہدے پر مامور ہوئے ۔

۲۴؍نومبر ۱۹۴۶ کو لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔ایک دیوان ان کی یادگار ہے۔

ممتاز شاعر ثاقبؔ لکھنؤی کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت۔۔۔

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

آدھی سے زیادہ شبِ غم کاٹ چکا ہوں

اب بھی اگر آ جاؤ تو یہ رات بڑی ہے

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقتِ دفن

زندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے

جس شخص کے جیتے جی پوچھا نہ گیا ثاقبؔ

اس شخص کے مرنے پر اٹھے ہیں قلم کتنے

بوئے گل پھولوں میں رہتی تھی مگر رہ نہ سکی

میں تو کانٹوں میں رہا اور پریشاں نہ ہوا

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago