فکر و نظر

زندگی کو بہادری سے جینے کا درس دیتی داستان حیات:جی دار

تبصرہ نگار: شاہ رخ گل، سیالکوٹ

چند روز قبل ذوالفقار علی بخاری کی دو کتب’’ قسمت کی دیوی ‘‘ اور’’ جی دار ‘‘ موصول ہوئیں۔ پہلی فرصت میں ان کی داستان حیات ’’جی دار ‘‘ پڑھنے کا سوچا گیا۔ جیسے ہی کتاب پڑھنا شروع کی چند ہی صفحات پر بس ہوگئی اور مجھے لگا:

’’ جی دار پڑھنے کے لیے جی دار ہونا ضروری ہے ‘‘

پھر تھوڑی تھوڑی جی داری دکھاتے ہوئے کتاب پھر سے پڑھنا شروع کی۔  مصنف نے اپنی زندگی کے تجربات، حالات و واقعات کو بڑے ہی سادہ اور آسان الفاظ میں بیان کیا ہے. لیکن کچھ اہم معاملات جن پر آپ یا میں بہت کم بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

جیسے کہ والدین کے ساتھ تعلقات….. بیٹیوں کے حقوق…… بچوں کی پسند و ناپسند کی شادی…..

اس دور میں ان موضوعات پر کھل کر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اکثر یہ سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ بہت برا ہو رہا ہے اور بہت سے لوگ تو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کی بازی تک ہار جاتے ہیں۔

ذوالفقار علی بخاری صاحب نے اپنی نجی زندگی ( جس پر بڑے بڑے لوگ لکھنے سے کتراتے ہیں.) و ادبی سفر کے بارے میں لکھ کر بہت سے لوگوں کو بتایا ہے کہ دیکھو یہ جو تمھارے ساتھ ہورہا ہے اور بہت سے لوگوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ تم اکیلے نہیں ہو جسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویسے میرا خیال ہے ہم سب کی کہانیاں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں بس اس میں حادثے اور کردار بدل جاتے ہیں۔

تو مصنف نے اپنی زندگی کے بارے میں سچائی لکھتے ہوئے بہت سے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ کبھی بھی ہمت مت ہارو۔ کوشش کرتے رہو. بلاشبہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

اور انسان کو وہی ملے گا جس کی اس نے کوشش کی ہے:سورہ نجم، آیت نمبر39۔

 انسانی سعی کی جس نتیجہ خیزی او ربار آوری کا اس آیت میں اظہار کیا گیا ہے، وہ ایک حوصلہ افزا اور حیات بخش پیغام ہے اور مصنف نے اپنی داستان حیات میں اسی کا درس دیا ہے۔

اگر آپ اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرہ ہے۔ تو میرا مشورہ ہے کہ آپ کو ایک بار’’ جی دار ‘‘ ضرور پڑھنی چاہیے۔

آپ محض 600روپے میں گھر بیٹھے ڈاک کا پتہ اور رقم ایزی پیسہ نمبر 03425088675 پر بھیج کر منگوا سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago