فکر و نظر

ایم اے ظفر کا انتقال: اردو صحافت کا بڑا نقصان

مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی

ہفت روزہ نقیب امارت شرعیہ کے مدیر اعلی،اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر،اردو کارواں کے نایب صدر مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے فاروقی تنظیم کے مدیر اور مالک ایم اے ظفر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔مفتی صاحب نے فرمایا کہ اس خاندان سے میرے تعلقات انتہائی قدیم بلکہ دور طالب علمی سے رہے۔

میں ان کے نامور والد مولانا فاروق الحسینی رح کی خدمت پر 1976میں جمیعت علماء کے اجلاس سمستی پو ر کے موقع سے مامور کیا گیا تھا ۔مولانا کے انتقال کے بعد بھاءی ایم اے ظفر سے بھی سلام و دعا رہی۔بعض رشتے دار کی شادی کے موقع سے مجھے نکاح پڑھانے کے لیے بھی انہوں نے  مدعو کیا۔سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ میری تحریر کے بڑے مداح تھے۔فاروقی تنظیم کے قارئین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کم وبیش ہر دن فاروقی تنظیم میں میرے مضامین چھپتے رہے۔

کبھی کبھی تو دو دو مضامین لگا دیتے تھے پابندی سے اخبار کا پی ڈی ایف میرے واٹسپ پر ہر روز بھیجا کرتے تھے یہ ان کے تعلق اور محبت کی بات تھی۔ان کی محنت اور توجہ کے طفیل فاروقی تنظیم نے بہار اور جھار کھنڈ میں اپنی پہچان بنائی اور اس کے قاری کا حلقہ وسیع سے وسیع تر ہو تا گیا۔

آج17اپریل کو ان کے انتقال کی خبر آئی۔ان کا انتقال اردو صحافت کا بڑا نقصان ہے۔میں ان کے اہل خانہ فاروقی تنظیم کے تمام عملہ خصوصاً خورشید پرویز صدیقی اور فاروقی تنظیم کے قارئین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں اور  ان کے لیے مغفرت اور ترقی درجات کی دعا کے ساتھ لواحقین کے لیے صبر جمیل اللہ سے مانگتا ہوں ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago