فکر و نظر

ڈاکٹرریحان اخترقاسمی کی سیدنامفضل سیف الدین سےملاقات،قرآن اورسائنس پرپیش کیالیکچر

قرآن کریم جس طرح سرچشمہ ہدایت ہے اور اخلاق کی کتاب ہے اسی طرح سے سائنسی علوم سے لبریز اورپْرمغز کتاب بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے الجامعہ السیفیہ یونیورسٹی میں ”قرآن حکیم اور سائنسی علوم“کے موضوع پر منعقد مذاکرہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے مذید کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کو یہ دعوت دیتا ہے مظاہر کائنات پر غوروفکر کیا جائے اور دنیا اس نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ سائنسی علوم بہت ترقی کررہا ہے انہی سائنسی اشارات و کنایات کو قرآن کریم نے آج سے 14سو پچاس سال قبل بیان کردیا ہے،دنیا کے بڑے بڑے سائنس دانوں نے اسکا اعتراف بھی کیا ہے اور کررہے ہیں۔

غورطلب ہے کہ ممبئی کے مرول اندھیری میں واقع قرطبہ اور اندلس کے طرزِ تعمیر کی یونیورسٹی میں خصوصی دعوت کے تحت ڈاکٹر ریحان اختر کو  مدعو کیا گیا تھا،جہاں انکے خطاب میں بنفس نفیس خود جامعہ میں سیدنا مفضل سیف الدین دامت برکاتہم العالیہ موجود رہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات اور اساتذہ و ذمہ داران جامعہ موجود رہے،جہاں ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی کی سیدنا مفضل سیف الدین سے خصوصی ملاقات ہوئی اور انھوں نے اپنے دست مبارک سے اعزازات سے نوازا اور مقامی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر ریحان اختر کو جامعہ میں وقتاً فوقتاً بلاتے رہیں کہا گیا کہ جامعہ کا دروازہ ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہے۔

اس دوران سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ ڈاکٹر ریحان اخترجیسے نوجوان اسکالر کی ملک و ملت اسلامیہ کو ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کا لیکچر جامعہ کے طلباوطالبات کے لئے مفید کارآمد ثابت ہو گا،انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے خوش نصیبی رہی اس خاندان کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے دیرینہ تعلق برقرار ہا۔

یاد رہے کہ داعی مطلق خود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق چانسلر رہے ہیں اور حال میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے موجودہ چانسلر ہیں، ڈاکٹر ریحان نے کہاکہ سیدنا مفضل سیف الدین دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اعزازات سے نوازا میں روحانی پیشوا کی عمر دراز کے لئے دعا گو ہوں۔

غورطلب ہے کہ 53داعی مطلق سیدنا ابو جعفر الصادق عالی قدر مفضل سیف الدین داؤدی بوہرا برادری کے 53وے اور موجودہ داعی مطلق ہیں۔ مفضل سیف الدین 52 ویں داعی مطلق محمد برہان الدین کے دوسرے صاحب زادے ہیں۔

 وہ اپنے والد سیدنا محمد برہان الدین کے 2014 میں انتقال کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے اور 100 ممالک میں رہنے والے 25 ملین افراد کے روحانی رہنما ہیں۔الجامعہ السیفیہ کے طلبا وطالبات نے قرآن اور سائنس کے حوالے سے بہت سارے سوالات کیے ان کو اپنے لکچر سے اطمینان بخش جواب دیے گئے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago