اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع پداپلی کا قیام

Establishment of Urdu Teachers Association, Padapli District

پداپلی،24،دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ضلع پداپلی میں تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا  ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کریم نگر کے زیر اہتمام اجلاس  منعقد کیا گیا۔

جس میں اجلاس کا آغاز ملک عالم کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اس کے بعد نازیہ بیگم نے نعتیہ کلام پیش کیا بعد ازاں مہمانان اکرام نے اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی،ڈی ریزرویشن،خصوصی اردو ڈی ایس سی سے متعلق تفصیلی خطاب کیا۔

بعد ازاں تنظیم کے قیام کے متعلق تجاویز پیش کی گئی،جس میں سید وجاحت اللہ عیاض آفاقی کو سرپرست اور باتفاق رائے مفتی محمد استقام الدین کو صدر، انیسہ بیگم کو جنرل سیکریٹری،ناظمہ تبسم، محسن شریف کو نائب صدر

آمنہ بیگم محمد جعفر کو معتمد انتظامیہ،گوہر فاطمہ کو خازن،روح الاسلام، زیبا آفریں کو نشر و اشاعت کا ذمہ دار، نازیہ بیگم کو خواتین سیکریٹری،عائشہ آفرین، فاطمہ بیگم،دلشاد بیگم، یاسمین سلطانہ

فاہرہ بیگم، حنا النساء، انیس تبسم حمیدہ خاتون، تسلیم بیگم، اسماء بیگم کو جائنٹ سیکرٹری،امتیاز علی نصرت کو مشیر،ذیشان عادل کو قانونی مشیر،منتخب کیا گیا ہے۔نظامت کے فرائض محمد استقام الدین نے انجام دیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…