Urdu News

ہر خاص وعام کو تعلیم پر توجہ دینا چاہیے: بدرالدین اجمل

حضرت مولانا بدرالدین اجمل

برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے: انجینئر فریدالحق انصاری

نئی دہلی 22جون(انڈیا نیرٹیو)

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر، ممبر آف پارلیمنٹ،مسلم پرسنل لاء  بورڈ کے ایکٹیو ممبر،اجمل فاؤنڈیشن کے سربراہ، اجمل پرفیومس کے سربراہ دین و ملت کے مفکر حضرت مولانا بدرالدین اجمل سے آلہ آباد یو پی کے انجینئر فریدالحق انصاری نے ملاقات کی اور اس دوران گفتگو میں قوم و ملت کے بہت سارے مسائل وپہلو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں آج کے دور حکومت میں ہو رہی کارروائی و کارگزاری شاملِ رہی۔

گفتگو کے دوران مولانا اجمل نے اظہار خیال کیا اور اپیل کی کہ ہر خاص وعام کو تعلیم پر توجہ دینا چاہیے ہر ایک کو طے کرنا ہوگا کہ ان کے یہاں کا کوئی فرد علم سے محروم تو نہیں ہے، اس کے علم کا ایک کارآمد پیمانہ ہے کہ نہیں، علم معیاری طریقے سے ہو رہی کہ نہیں ساتھ ساتھ یہ بھی دھیان دینا ہوگا کہ آج کل جو ڈراپ آوٹ کا معاملہ اکثر سامنے آتا ہے اس سے کوئی دو چار تونہیں ہو رہا ہے۔

 دوران گفتگو اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ جو لوگ با صلاحیت ہیں انہیں چاہیے اپنی ایک ٹیم بنائیں جس کا کام سروے کا ہو کہ لوگوں کو اچھی تعلیم حاصل کرنے میں کیا دشواری پیش آ رہی ہیں اور اسے کیسے دور کیا جائے، اس ٹیم کا یہ بھی کام ہو کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ کس مقام پر اپنے کو پیش کر سکتا ہے جہاں اسکی روزی روٹی میں بھی ترقی ہو سکے۔

اس طرح دیگر سماجی و سیاسی مسئلہ کو سامنے رکھتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بڑھانے پر زور دیا جائے، اس کی اپیل کی گئی۔

فرید الحق نے کہا کہ اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ قوم کی تعلیم کا ہے جسے ایمرجنسی کی طرح حل کرنا چاہئے ۔دوسرا مسئلہ برادران وطن کی غلط فہمیوں کا ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

گفتگو کے دوران جامعہ اسلامیہ کے استازحدیث حضرت مولانا عقیل الرحمن قاشم ، جامعہ اسلامیہ کے وائس پرنسپل مولانا پر ویز عالم ، حکیم محمد ادریس  ، عالیجناب مولانا شوکت ، امن فاؤنڈیشن کے صدر مفتی مولانا شفیق الرحمان ومفتی جناب عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

Recommended