طارق فتح 20 نومبر 1949 کو کراچی میں ایک پنجابی راجپوت خاندان میں پیدا ہوئے. جو تقسیم ہند کے بعد بمبئی سے کراچی ہجرت کر گیا تھا۔ فتح نے کراچی یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں ڈگری حاصل کی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے تحقیقاتی صحافی بننے سے پہلے 1970 میں صحافت میں داخل ہوئے۔ وہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں بائیں بازو کے طالب علم رہنما رہے۔
پاکستان کے خلاف تنقید، اسلامی بنیاد پرستی، تاریخ اور دیگر روایات پر بولنے کی وجہ سے اس کے خیالات اکثر بحث اور تنازع کا موضوع بنتے رہے۔
طارق فتح اسلام مخالف گفتگو اور بیانات کے لیے بھی مشہور تھے۔
طارق فتح 1987 میں کینیڈا ہجرت کرنے سے پہلے پاکستان چھوڑ کر سعودی عرب میں آباد ہو گئے۔
اپنے بارے میں، فتح کا دعوی ہے:
“میں پاکستان میں پیدا ہونے والا ایک ہندوستانی ہوں. اسلام میں پیدا ہونے والا ایک پنجابی ہوں؛ ایک مسلم شعور مارکسی بنیاد رکھنے والا کینیڈا میں ایک تارک وطن ہوں۔ میں سلمان رشدی کے بہت سے مڈ نائٹ بچوں میں سے ایک ہوں۔ ہمیں ایک عظیم تہذیب کے گہوارے سے چھین لیا گیا تھا اور مستقل پناہ گزین بنا کر ایک نخلستان کی تلاش میں روانہ کیا جو سراب ثابت ہوا۔”